ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور جملہ شعبہ جات کا معائنہ کیا۔۔
صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ہسپتال انتظامیہ پر بر ہمی کا اظہار کیا اور ایم ایس کو سختی سے ہدایت کی ہسپتال کے تما م وارڈز میں صفائی کے نظام میں بہتری لائی جا ئے اور مریضوں کو تما م طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔