شہر میں دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ’ ہفتہ کے روز شدید دھند اور ٹھنڈی ہواء کے باعث بازاروں میں بھی لوگوں کا رش نہ ہونے کے برابر تھا ۔۔
بالخصوص صبح اور رات کے وقت دھند کی شدت میں اضافہ حد نظر 10 فٹ تک رہ گیا’ جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا’ گاڑیاں اور ٹرینیں تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچیں ’ دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کا کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز پر رش دیکھنے میں آیا
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کی موجودہ لہر آج بھی برقرار رہے گی۔