بینظیر پوری زندگی دہشتگردوں کیخلاف سرگرم رہیں :رہنما

بینظیر پوری زندگی دہشتگردوں کیخلاف سرگرم رہیں :رہنما

راہوالی (نامہ نگار)سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی ساری زندگی ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے اور محنت کش عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے گزاری۔۔۔

ملک دشمن عناصر سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے سرگرم رہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے میاں سعود حسن ڈار نے ضلعی نائب صدر مبین احمد خا ن کے دفتر میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں سابق نائب ناظم کوٹ شاہاں سید فوق شبیر شاہ، سابق ناظم شرقی راہوالی الیاس اشرف جندریا، سابق ناظم عامر اکرام بٹ، طارق مہر، رانا کاشف، جاوید چیمہ، دلشاد شریف چیمہ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بینظیر بھٹو بااصول سیاستدان تھیں جنہوں نے ساری سیاسی زندگی جمہوریت کی بقااور محنت کش عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے جاگیردار سرمایہ دار ٹولے سے ٹکر لی یہی وجہ تھی کہ ملک پر مسلط جمہوریت دشمن آمروں کو ان کی جدوجہد پسند نہیں تھی جبکہ ملک دشمن عناصر نے دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 دسمبر 2007کو محنت کش عوام کی مقبول لیڈر کو عوامی جلوس میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا ۔ تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا مانگی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں