ملکوال:سانحہ پارا چنار کیخلاف احتجاجی ریلی

ملکوال:سانحہ پارا چنار  کیخلاف احتجاجی ریلی

ملکوال(سٹی رپورٹر) شیعہ علما کونسل کی جانب سے سانحہ پاراچنار کیخلاف امام بارگاہ باب العمران سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

 قیادت شیعہ علما کونسل کے تحصیل صدر اسد علی بولا، مولانا امانت علی توحیدی، ملک افضل اور اکبر شاہ نے کی۔ مظاہرین نے واقعہ پارا چنار کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امانت علی توحیدی، اسد علی بولا اور دیگر مقررین نے پارا چنار واقعہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں