گجرات :کاروباری شخصیت ہمایوں سرور کے بھائی کا ولیمہ اہم شخصیات کی شرکت
گجرات (نامہ نگار )اے آ ر اے آ ر گروپ کے سی ای او چودھری ہمایوں سرور کے بھائی زین سرور رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔
دعوت ولیمہ ‘‘گرینڈ مارکیز’’ میں منعقد ہوئی جس میں اہم سیاسی و سماجی ، کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب میں رحیم داد ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن)سرگودھا، شہزاد احمد ڈائریکٹر NAB، سید شبیر حیدر شاہ ڈائریکٹر ARAR گروپ آف کمپنیز،میاں احسن آڈیٹر گوجرانوالہ ،سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ ’ چیئرمین گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی ابرار جوڑا ،ممبر صوبائی اسمبلی سید مدد علی شاہ ’ ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) نوابزادہ طاہر الملک، شافع حسین کے سیکرٹری تیمور بٹ ، کوارڈینیٹر علی سہیل رضی ، تنویر اشرف کائرہ، میاں طارق محمود،میاں اختر حیات،میاں مبین اختر ،صدر پیپلز پارٹی گجرات ضیا محی الدین و دیگر نے شرکت کی ۔