سیالکوٹ: 5افراد نے ہل چلا کر کاشتکار کی گندم کی فصل تباہ کردی
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )پانچ افراد نے ہل چلا کر کاشتکار کی گندم کی فصل تباہ کردی۔ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ کے رہائشی کاشتکار حضر نے کھیتوں میں گندم کی فصل لگا رکھی تھی۔۔۔
جسے ملزمان غلام احمد، عبدالرزاق، وارث اور انکے دونامعلوم ساتھیوں نے ہل چلا کر اسکی فصل گندم تباہ کردی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔