موجودہ حکومت 2025سے آگے نہیں جانیوالی:لیاقت بھدر
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )سابق ایم پی اے چودھری لیاقت علی بھدر نے کہاہے کہ ہماراجینامرناسادات خاندان اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ،دنیاکی کوئی طاقت ہمیں سادات خاندان اور عمران خان سے دور نہیں کرسکتی ،
ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل میڈیاہاؤس لالہ موسیٰ کے نومنتخب صدر شفاقت علی مرزا،چیئرمین مرزامحمدطفیل ،جنرل سیکرٹری عبدالرحمن طارق کو مبارکباددینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ کامیڈیازردصحافت سے پاک میڈیاہے ، خصوصاً نیشنل میڈیاہاؤس لالہ موسیٰ کی ٹیم اپنی مثال آپ ہے ،انہوں نے کہاکہ 1985سے سادات خاندان کے ساتھ ہوں سیدمنظور حسین شاہ مرحوم ،سیدنورالحسن شاہ ،سیدفیض الحسن شاہ کے ساتھ الیکشن لڑااور اس الیکشن میں سیدوجاہت حسین شاہ کے ساتھ میرے بیٹے عمرلیاقت بھدر نے الیکشن لڑااور سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ،انہوں نے کہاکہ مستقبل بھی پی ٹی آئی کاہے موجودہ حکومت 2025سے آگے نہیں جانے والی ،مڈٹرم الیکشن کو کوئی نہیں روک سکتا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق کوارڈی نیٹر بلدیہ حاجی شبیراحمدبھٹی،سابق کونسلرعلی عمران بھٹی ،چوہدری راشد بھدر،چوہدری طارق بھدر کلیم اﷲ بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔