وزیرآباد:تجاوزات کیخلاف آ پریشن ، تاجروں کے تحفظات

وزیرآباد:تجاوزات کیخلاف آ پریشن ، تاجروں کے تحفظات

وزیرآباد(نامہ نگار) تجاوزات کی آڑ میں انتظامیہ دکانداروں کی املاک تباہ کرنے پر تل گئی تجاوزات کا خاتمہ درست مگر طریقہ کار پر سخت اعتراضات ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران کے سینئر رکن و صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن وزیرآباد عامر مشتاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں لاکھوں روپے کی املاک تباہ کر دی گئیں دوکان داروں کے آہنی شیڈز بھلا کہاں ٹریفک میں رکاوٹ ہیں جبکہ دوکانوں کی سیڑھیوں کو بھی مسمار کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ دوکانداروں کے بورڈز تک توڑ دیئے گئے سالانہ لاکھوں روپے تاجر ایڈوٹائزمنٹ کی فیس دیتے ہیں جب انتظامیہ نے ایڈورٹائزمنٹ کا ٹھیکہ دیا جو ڈیڑھ سے پونے دو کروڑ میں فروخت کیا گیا تو پھر کیوں کر دوکانداروں کے بورڈز توڑے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کروڑوں روپے کی پراپرٹی کے سامنے بجلی ٹیلیفون کے کمبھے لگا دیئے گئے جو کہ دوکانوں سے کم و بیش 4 سے 6 فٹ کے فاصلہ پر لگائے گئے ہیں تو ہماری دوکانوں کی سیڑھیوں کو کیونکر توڑا گیا انتظامیہ پہلے کھمبوں کے خلاف آپریشن کرے بعد ازاں دوکانوں کی سیڑھیوں کو توڑا جائے پراپرٹی ٹیکس اور نقشہ فیسوں سمیت سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس اکٹھا کرنے والے تاجروں کے کاروبار کو تباہ کرنا بند کریں اور تجاوزات کے اصل محرکات پر کام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے دکانداروں کے خلاف انتقامی آپریشن کو نہ روکا تو تنظیم تاجران راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں