ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کی تربیت نا گزیر :عدنان چٹھہ
جامکے چٹھہ (نامہ نگار) سکلز ڈویلپمنٹ کی مضبوط حکمت عملی اور ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال پاکستان کی معیشت اور نوجوانوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین سی ایم پنجاب ٹاسک فورس برائے سکلز ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ نے آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبے میں پنجاب کی نوجوان نسل کو جدید تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کو انٹرنیشنل مارکیٹ کے قابل بنانے کے لیے نئی سکلز سیکھنا اور اس میں جدت لانا ضروری ہے ۔ اس موقع پر کنول چیمہ نے بھی کہا کہ ڈیجیٹل تعلیم اور ٹیکنالوجی کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی صنعت میں پیشہ وارانہ تربیت ملے وہ عالمی سطح پر کامیاب ہو سکتیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آئی ٹی کی تربیتی اداروں کو جدید ترین لیس ہونا چاہیے ۔