چیئرمین عوامی فورم کی ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ سے ملاقات

چیئرمین عوامی فورم کی ڈائریکٹر پنجاب  یونیورسٹی گوجرانوالہ سے ملاقات

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )چیئرمین عوامی فورم عمر فاروق ناز کی ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر مدثر غفور سے سوشل ورکنگ کے حوالے سے خصوصی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں انسانی زندگی میں سوشل ورکنگ کی اہمیت پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مدثر غفور نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے نصاب میں ہمارا ایک خانہ ہوتا ہے جس میں سوشل ورکنگ کے حوالے سے اس کی اہمیت بیان کی گئی ہے جہاں پر لوگوں کو تعلیم کی اہمیت بیان کی جاتی ہے وہاں پر سماجی خدمات کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں