سمبڑیال :انٹرنیٹ سروسز کا معیار گرنے لگا،صارفین کو مشکلات

سمبڑیال :انٹرنیٹ سروسز کا معیار گرنے لگا،صارفین کو مشکلات

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)انٹرنیٹ سروسز کا معیار روز بروز گرنے لگا، پی ٹی سی ایل کے فائبر نیٹ سروسز پر منتقل ہونے سے تیز رفتاری کے دعوے کھوکھلے نکلے ، PTCLبل ہر ماہ بڑھا کے بھیجا جا رہا ہے ۔

متاثرین کا کنا ہے کہ فائبر نیٹ پر منتقلی محض پیکجز کی قیمتیں بڑھانے کے بہانوں کے سوا کچھ بھی نہیں، ست رفتار انٹرنیٹ اور آئے روز کی بندش سے سوشل میڈیا ایپس بند رہنے سے صارفین کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ، لوگوں کو رابطوں میں دشواری کے با عث صارفین سراپا احتجاج بن گئے ۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح سمبڑیال وگردونواح کے باسیوں کو بھی سست رفتار انٹرنیٹ سروسز کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہونے سے پی ٹی سی ایل کا فائبر آپٹک نیٹ بھی بہتر سروسز دینے میں نا کام ہے جبکہ ماہانہ چارجز میں غیر معمولی اضافہ کر کے صارفین کو لوٹا جارہا ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس، واٹس ایپ کی آئے روز جزوی بندش سے بھی کاروباری، دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عوام کو روزی روٹی کی فکر ہے جبکہ حکمران طبقے کو عوامی تکالیف کا احساس نہیں۔ انٹرنیٹ سوشل میڈیا ایپس سے ان کے کاروبار، آن لائن بزنس تباہی سے دوچار ہیں ۔ متاثرین نے حکام بالا سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں