بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحاً حل کئے جائینگے :کمشنر
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، بزنس کمیونٹی کی نشاندہی پر شیخوپورہ روڈ پر جلد لائٹنگ لگانے کے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ نے صدر چمبر آف کامرس رانا صدیق خان اور ایگزیکٹو ممبر عدیل بخاری سے ملاقات میں کیا۔ کمشنر نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بزنس کمیونٹی کا بہت اہم کردار ہے اور چمبر آف کامرس کے اراکین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا ۔صدر چیمبر آف کامرس نے کمشنر کو شہر کے سب سے بڑے تجارتی روڈ شیخوپورہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ چیمبر اراکین نے کہا کہ اندھیرے کے باعث شیخوپورہ روڈ پر صنعتکاروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیخوپورہ روڈ پر جلد از جلد سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں تاکہ شہری رات کے وقت ٹریفک حادثات اور وارداتوں سے محفوظ رہ سکیں جس کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے جلد شیخوپورہ روڈ پر لائٹیں لگانے کے کام کے آغاز کی یقین دہانی کرائی۔