میونسپل کارپوریشن کے تمام دفاتر بند کرکے ملازمین کا احتجاج

میونسپل کارپوریشن کے تمام دفاتر بند کرکے ملازمین کا احتجاج

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے ملازمین نے پنجاب حکومت کی طرف سے ملازمین کے خلاف کالے ۔

قوانین نافذ کرنے پر کالی پٹیاں باندھ کر شدید احتجاج کیا اور میونسپل کارپوریشن کے تمام دفاتر بند کرکے جی ٹی روڈ پر نکل کر نعرے بازی کی۔ شرکا نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض کی آڑ میں ملازمین کو زندہ درگور کرنے سے باز آجاؤ ورنہ پورے پنجاب میں بلدیاتی ملازمین دفتروں کو تالے لگانے پر مجبور ہوں گے ۔نصیرالدین ہمایوں ملک مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پنجاب نے ملازمین کے خلاف کالے قوانین ختم نہ کئے تو پورے پنجاب میں بلدیاتی نظام جام کردیا جائے گا اور صفائی ستھرائی بند ہو جائے گی۔انہوں نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کو ٹھیکہ پر دینے کی شدید مذمت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں