امتیاز احمدخان بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے :ناصر چیمہ

امتیاز احمدخان بھاری اکثریت سے  کامیابی حاصل کرینگے :ناصر چیمہ

وزیرآباد(نا مہ نگار) امتیاز احمد خان کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے وکلا کے حقوق کے حصول کے لئے مثالی جدوجہد ہے ۔

، ، امتیاز احمدخان بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ناصر چیمہ نے پروفیشنل لائرز گروپ کے چیئرمین رانا خلیل احمد خان اور جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار کی طرف سے امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد امتیاز احمد خان،امیدوار برائے جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لقمان،فرزانہ کوثر وڑائچ، راشد ارشد، ادریس سپال و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں