حافظ آباد:پنشن رولز میں تبدیلی کیخلاف ملازمین کی احتجاجی ریلی
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ایپکا کے زیر اہتمام پنشن رولز میں تبدیلی اور لیو انکیشمنٹ ختم کئے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
جس کی قیادت چودھری نصراﷲ ہنجرا، چیئرمین ایپکا پنجاب عبدالمجید گجر،صدر ایپکا حافظ آبادمیاں نوید عطا نو ن ،نائب صدر ایپکا پنجاب رائے حسین علی، صدر کوآرڈی نیشن کونسل پنجاب اور تمام محکمہ جات کے صدور و جنرل سیکرٹریزایپکا نے کی ۔