لدھیوالہ وڑائچ میں ڈاکو راج ، دن دہاڑے وار داتیں
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )لدھیوالہ وڑائچ میں ڈاکو راج برقرار رہا ،دن دہاڑے شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی، دو ڈاکوئوں نے افضال ٹریڈرز میں گھس کر ڈیرھ لاکھ روپے لوٹ لئے ۔
،مسجد اورگھروں کے بجلی کے تار چورکاٹ کر لے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ گوندلانوالہ روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے علی رضا نامی شہری کو روک کر اس سے موٹرسائیکل، رقم اور 2 موبائل فون لوٹ لئے ۔ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے ہی علاقہ لدھیوالہ وڑائچ سٹی میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے افضال ٹریڈرز میں گھس کر مالک اور گاہکوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے ،لدھیوالہ وڑائچ کی غربی مسجد اور گھروں کے بجلی کے تار چور کاٹ کر لے گئے ۔ ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔شہریوں نے سی پی اوگوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں پولیس کے گشت کو موثر بنایا جائے ۔