سمبڑیال :گھر میں آگ بھڑ کنے سے 25لاکھ روپے کا سامان خاکستر
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )گھر میں آگ بھڑ کنے سے 25لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ معراج پورہ میں اشرف کے گھر کی اوپر والی سٹوری میں آگ بھڑک اٹھی، اہل خانہ کے مطابق اشرف گھر کی زیریں منزل میں سویا ہوا تھا ، گھر کے ساتھ شادی کی تقریب میں فائرنگ ہورہی تھی اسی دوران ہمسائے نے درواز ے پر دستک دی اوربتایا کہ اوپر والی منزل پر آگ لگی ہوئی ہے ۔ سمبڑیال پولیس نے اشرف کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔