موٹر سائیکل سوارحادثے میں جاں بحق
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )عالم چوک میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ۔تھانہ اروپ کے علاقہ میں حافظ آباد روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔
جس سے سوار موقع پر دم توڑ گیا، ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا ، پولیس نے ڈمپر قبضہ میں لے لیا تاہم جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہو سکی۔