ڈسکہ :گھر یلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ، مصنوعی قلت

 ڈسکہ :گھر یلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ، مصنوعی قلت

ڈسکہ (نامہ نگار)ڈسکہ اور گردو نواح میں مصنوعی قلت کی آڑ میں گھر یلو گیس سلنڈر سرکاری نرخوں سے زائد 3800 روپے تک میں فروخت ہونے لگا، فی کلوگرام 400 روپے تک سر عام فروخت ہو رہی ہے ۔

ڈسکہ شہر میں سرکلر روڈ،وزیر آباد روڈ ،سمبڑیال روڈ اور گردونواح کے مضافاتی علاقوں میں گیس فروخت کرنے والوں نے سرکاری مقرر کردہ نرخ 3000 روپے ہے جبکہ دکاندار گھر یلو گیس سلنڈر 3700 روپے سے 3800 روپے تک جبکہ 263 روپے فی کلوگرام کے بجائے 400 روپے فی کلوگرام تک سر عام فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے جس سے مہنگائی سے پسے عوام میں شدید تشویش اور اضطراب پایا جارہا ہے ، گیس مافیا نے عوام کیلئے ضروریات زندگی چلانا مشکل کر دیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے کے بجائے اپنے دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں عبدالرزاق ساہی ،امجد اقبال ،انیس شیخ ،محمدناصر ودیگر نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق سے مطالبہ کیا کہ سرکاری نرخوں سے زائد پر گیس فروخت کا فوری نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں