سیالکوٹ: فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری

 سیالکوٹ: فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نئے سال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ کی سربراہی میں ٹیمیں متحرک ہیں۔121 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 5فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس اصلاح تک بندجبکہ 13 فوڈ پوائنٹس کو 85ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کرکے 2من سے زائد دودھ اور ایکسپائر و ممنوعہ اشیاء تلف کردی گئیں۔ صفائی کے ناقص انتظانات ، حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر5پوائنٹس بند کردئیے گئے ۔ معمولی نقائص پر 47پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔ بارہا اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ کارروائیاں سیالکوٹ سٹی اور مضافات میں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں