تزئین و آرائش ،آر ایچ سی لدھیوالہ کی عارضی منتقلی کیلئے عمارت کی تلاش

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)آر ایچ سی لدھیوالہ کی تزئین و آرائش کیلئے ہسپتال کو عارضی طور پر متبادل جگہ پر منتقل کرنے کیلئے محکمہ صحت نے بلڈنگ کی تلاش شروع کر دی۔
بتایا گیا ہے کہ 2016 میں آپریشنل ہونے والے رورل ہیلتھ سنٹر لدھیوالہ کی تزئین آرائش کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے فنڈ کی منظوری کے بعد سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے ہسپتال کو عارضی طور پر متبادل جگہ منتقل کرنے کیلئے بلڈنگ کی تلاش شروع کر دی ۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دو تین بلڈنگز میں ہسپتال کی منتقلی کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام سے مشاورت جاری ہے ۔