فیکٹری مالک سے رشوت ،انسپکٹر ما حولیات کیخلاف مقدمہ

فیکٹری مالک سے رشوت ،انسپکٹر ما حولیات کیخلاف مقدمہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے فیکٹری مالکان سے رشوت لینے پر محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر غلام رسول کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،محکمہ ماحولیات کے دیگرافسر وں ،ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ۔۔۔

 فیکٹری مالک سعید احمد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن کودرخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کھیالی گلہ کوثر فین والامیں سکریپ کی ڈھلائی کا کارخانہ بنایا دو ماہ ہی ہوئے تھے کہ محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر غلام رسول نے کارخانہ سیل اوربھاری جرمانے عائد کردئیے اور معاملات کو حل کرنے کیلئے 50ہزار روپے رشوت لی ،بعدمیں دوبارہ ہراساں کرنا شروع کردیا علاقہ کے دیگر کاروباری افرادکو بھی بلاجوازتنگ کرنا اورہراساں کرنا شروع کررکھا ہے جس پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سرکل آفیسر کوانکوائری آفیسر مقررکیاجنہوں نے تحقیقات کی تو محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرقصور وارقرارپائے اور مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کرد ئیے تاہم انسپکٹرماحولیات غائب ہوگئے ، اینٹی کرپشن نے تحقیقات کادائرہ وسیع کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں