پھالیہ شہر کی خو بصورتی کیلئے لائٹس بحال ،نہر پر پل کشادہ

پھالیہ شہر کی خو بصورتی کیلئے لائٹس بحال ،نہر پر پل کشادہ

پھالیہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ شہر کی تزئین و آرائش میں کوشاں ہیں ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ منیر احمد ملک ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر فیصل سلیم اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ فضائل مدثر کی ہدایت پر سینٹری انسپکٹر وسیم انجم اور ۔۔۔

اپنی ٹیم کے ہمراہ پھالیہ شہر میں لگے بجلی کے پولوں کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے میں مصروف ہیں اس سے قبل پھالیہ مغل پورہ چوک میں کلمہ طیّبہ کا بورڈ آویزاں کیا گیا جو رات کی تاریکی میں برقی قمقموں سے رنگ برنگی روشنیاں بکھیرتا ہے اور آنے جانے والے مسافروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اسی طرح، پھالیہ شہر کی مزید خوبصورتی دلکشی اور تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے پھالیہ شہر میں رات کو سٹریٹ لائٹس کو ورکنگ کنڈیشن میں لایا گیا ہے ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کیا گیا گلیوں نالیوں سیم نالہ کی صفائی ستھرائی پھالیہ شہر سے گزرنی والی شاہراہوں پر پھول بوٹے دونوں سڑکوں کے درمیان ڈیوائیڈر کو زرد اور سفید رنگوں سے سجایا گیا ، شہر سے گزرنے والی نہر اور سیم نالہ کے تینوں پلوں کو کشادہ کیا گیا برلب نہر بیٹھنے کے لئے خوبصورت بینچوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں