سیالکوٹ:ڈالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار لڑکا جاں بحق
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ) تیز رفتار شاہ زور ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ پسرور روڈ پر تیز رفتار شاہ زور ڈالے نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 14سالہ طیب شاہ، 9سالہ عبداﷲ سکنہ سید شفاقت حسین شدید زخمی ہوگئے ۔ ہسپتال منتقل کرنے کے دوران 14سالہ طیب سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا جبکہ عبداﷲ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔