سیالکوٹ:اقدام قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے اقدام قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار کر لیا۔۔۔
ملزم نے 2024 میں تھانہ صدر پسرور کے علاقہ فیروز کے ناگرہ میں تنویر نامی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔رواں سال کے 20 دنوں میں چوتھا مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا جا چکا ہے ۔