آ ر پی او کی دوران سروس وفات پانے والے انسپکٹر صلاح الدین کے اہلخانہ سے ملاقات

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی دوران سروس وفات پانے والے مرحوم پولیس انسپکٹر صلاح دین بٹ کے گھر آمد، آرپی او نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلند درجات اور روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پرآرپی اوطیب حفیظ چیمہ نے مرحوم کے بچوں سے ملاقات کی اورانہیں محکمہ کی جانب سے د ئیے جانے والے واجبات کے متعلق آگاہ کیا اورکہا کہ محکمہ پولیس مرحوم کے ورثا کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں برابر کا شریک ہے ،ان کو ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔