نوشہرہ ورکاں:گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں کشمیر کے حوالے سے تقریب

نوشہرہ ورکاں:گورنمنٹ گرلز ہائی سکول  میں کشمیر کے حوالے سے تقریب

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے احکامات پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ٹو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب منعقد ہوئی جس میں طالبات نے تقریروں، نغموں اور خاکوں کی مدد سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔

پرنسپل شگفتہ راشد ترمذی، حمیرا ممتاز اور زیب النسا جبکہ طالبات میں سے کنزہ، نور اور لائبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے جس کے خلاف کشمیری عوام مسلسل مزاحمت کر رہے ہیں حکومت پاکستان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے بھی مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی قرارداد پاس کی ہوئی ہے ،وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں