سمبڑیال:آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات، لو گوں کو مشکلات

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سمبڑیال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد تجاوزات دوبارہ قائم ، مین روڈ کے اطراف میں دکاندار وں کی طرف سے رکھا گیا سامان۔۔۔
اشیائے خوردونوش فروٹ کی ریڑھیاں ،سیمنٹ سریا، روڈ پر کھڑی ریت کی ٹریکٹر ٹرالیاں ،جگہ جگہ قائم منی دکانیں ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تجاوزات خاتمہ ویژن کا منہ چڑانے لگے ، مبینہ طورپر انتظامیہ کی آشیر آباد سے ٹھیکہ داروں کی طرف سے رسیاں لگا کر مین روڈ پر قائم کردہ عارضی موٹر سائیکل سٹینڈز ،شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات سمیت گزرگاہوں کی بندش کا سبب بن گئے ، انتظامیہ پراسرارطورپر منظر سے غائب ہے ۔ دکانداروں کی طرف سے دکانوں کا سامان وغیرہ دوبارہ روڈ کے اوپر رکھ دیا گیا ہے شہریوں ، سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ ،چیف سیکرٹری ، کمشنر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔