ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا نوشہرہ ورکاںسپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا نوشہرہ ورکاںسپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا وہ کلاس رومز میں گئے اور بچوں سے گھل مل گئے اور بچوں سے سوالات اور تعلیمی سہولیات بارے دریافت کیا اساتذہ اور سکول کے عملہ کی حاضری۔۔۔

 فرنیچر اور صفائی چیک کی ۔انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں زیر تعلیم طلبا کو کتابیں ،یونیفارم، ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات مفت مہیا کی جائیں گی بعد ازاں انہوں نے تحصیل آفس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل بھر میں صفائی و ستھرائی بارے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ اور ٹھکیدار سے تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں