ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،گو جرانوالہ میں ریلیاں

گو جرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاک فوج نے ہمیشہ ملکی دفاع اور استحکام کے تحفظ کی جنگ لڑی ہے ۔ پاک فوج نے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر کے امن اور سالمیت کی قیمت ادا کی ہے ۔
ہر طرح کے ہنگامی حالا ت میں پاک فوج صف اول میں کھڑی نظر آتی ہے ۔ ہمارے جوان ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنیوالے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے جوان ہمارا فخر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اہلیان گوجرانوالہ نے گذشتہ روز پاک فوج کے حق میں نکالی گئی پاک فوج زندہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جی ٹی روڈ پر رکشہ ریلی بھی نکالی گئی جس میں چنگ چی رکشہ ڈرائیورز نے آرمی چیف کی تصاویر والے فلیکسز لگا رکھے تھے ،شہریوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔