تجاوزات کیخلاف آ پریشن ، سینکڑوں پختہ تعمیرات مسمار

تجاوزات کیخلاف آ پریشن ، سینکڑوں پختہ تعمیرات مسمار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر ) کمشنر سید نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے جی ٹی روڈ ،ڈیوڑھا پھاٹک،شاہین آباد،سیالکوٹ روڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔۔۔

اور دکانوں،گھروں کے آگے تعمیر کی گئی سینکڑوں پختہ تجاوزات کوہیوی مشینری کے ساتھ مسمار کردیا۔متعدد افراد کو 1لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ نے اپنے عملہ لینڈ انکروچمنٹ سپرنٹنڈ نٹ رحمت علی انصاری ،انسپکٹر عرفان نسیم بٹ کے ہمراہ جی ٹی روڈ موٹر سائیکل مارکیٹ کاوزٹ کرتے کہا کہ تمام دکاندار از خود اپنی دکان کے آگے سے پختہ تجاوزات کا خاتمہ کردیں بصورت دیگر آج ہیوی مشینری کے ساتھ تمام پختہ تجاوزات کو بلڈوز کر دیا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ ان کی دکان سیل کر کے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں