راولپنڈی سے لاہورجانیوالی ٹریفک کیلئے فلائی اوور بند

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)اندرون سٹی فلائی اوور کی مرمت کے با عث راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹریفک کیلئے فلائی اوور بند کر دیا گیا۔۔۔
سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے مرمتی شاہراہوں کے حوالے سے ٹریفک ڈائیورشن پلان کو مزید موثر بناتے ہوئے ایڈوائزری جاری کر دی۔اندرون شہر فلائی اوور کی ایک سائیڈ شیخوپورہ موڑ جانب لاری اڈاکو مرمت کے بعد کھول دیا گیا ہے جبکہ لاری اڈاسے جانب شیخوپورہ موڑ فلائی اوور پر مرمتی کام جاری ہے ۔ شہری جی ٹی روڈ سے شرقی علاقوں میں جانے کے لئے سیالکوٹ روڈ،ڈی سی روڈ انڈر پاس، ڈیوڑھا پھاٹک،کچہری پھاٹک،سیالکوٹی پھاٹک، فیروزوالہ پھاٹک،حیدری انڈر پاس،پیپلز کالونی انڈر پاس یا کنگنی والہ بائی پاس کا راستہ استعمال کرتے ہوئے سفر کریں،اسی طرح انہی راستوں سے جانب جی ٹی روڈ سفر کر سکیں گے ۔ماسوائے فلائی اوور شرقی سائیڈ کے تمام راستے ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے ۔کھیالی بائی پاس فلائی اوور کے نیچے مرمتی کام کی وجہ سے سلپ ٹرنز کھلے ہوئے ہیں،شہری لائن لین کی پابندی کرتے ہوئے سفر کریں۔