سیالکوٹ:نا معلوم افراد نے نوجوان کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )دو نامعلوم افراد نے جنگل کے قریب سے گزرنے والے نوجوان سے بدفعلی کر ڈالی۔
تھانہ پھوکلیان کے علاقہ فیروز پور جنگل کے قریب سے فہد اسلم گزر رہا تھا کہ دونامعلوم افراد پکڑ کر لے گئے اور باری باری بدفعلی کی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے فہد اسلم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔