مال آف وزیر آباد میں کم قیمت میں اعلیٰ معیار کی اشیا ملیں گی :ذوالفقار باگڑی

وزیرآباد(نا مہ نگار)وزیرآباد شہر تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے ،لالہ موسیٰ،کھاریاں کے بعد اب مال آف وزیر آبادضلع کا سب سے بڑا شاپنگ مال قائم کیا جارہا ہے۔۔۔
جس میں اشیائے خوردونوش،ملبوسات،ضروریات زندگی کے تمام سامان سے لیکر،بیکری،ہوٹلز شامل ہیں جو وزیر آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا اور جدید مال ہوگا، شہریوں کو کم قیمت میں اعلیٰ کوالٹی مہیا کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار سابق اے ڈی سی جی ذوالفقار علی باگڑی اور چیئرمین ساجد وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او عاصم شریف،افتخار احمد بٹ،کاشف محمود خان،محمد اشرف نثار،سکندر ملک ودیگر بھی موجود تھے ۔