سمبڑیال داخلے کیلئے بنایا جانیولا یوٹرن بیرئیر لگا کر بند

سمبڑیال داخلے کیلئے بنایا جانیولا یوٹرن بیرئیر لگا کر بند

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )سٹی سمبڑیال میں داخلے کیلئے بنائے جانیوالے یوٹرن پر بیرئیر لگا کر بند کردیا گیا جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔۔۔

یہ یوٹرن سٹی سمبڑیال میں داخلے کے لیے واحد راستہ ہے جہاں سے سینکڑوں طالب علم ،اساتذہ اکرام جو کہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول،گورنمنٹ عوامی ہائی سکول‘گورنمنٹ ایلیمنڑی سکول ،گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول سمیت دیگر پرائیویٹ سکولز میں بذریعہ موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں پر جاتے ہیں اب انہیں تقریباًایک کلو میٹر مسافت طے کر کے یوٹرن لے کر سٹی سمبڑیا ل میں داخل ہونا پڑتا ہے ، اس یوٹرن کے بالمقابل گورنمنٹ رورل ڈسپنسری واقع ہے جہاں پر علی الصبح مریض موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں پر آتے ہیں وہ بھی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ ، ڈی سی سیالکوٹ اوراسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سے یوٹرن کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں