تتلے عالی:وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
تتلے عالی(نامہ نگار ) ڈکیتی وچوری کی مختلف واردتوں میں نقدی،طلائی زیورات ،موٹر سائیکلیں ودیگر سامان غائب ہوگیا۔پپلی گورائیہ کے پولیس ملازم بلال رؤف کو چھٹی کے بعد گھر جاتے ہئے ۔۔
خواصرہ پلی کے قریب بغیر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے روک کر تین ہزار روپے او موبائل فون چھین لیا،گوجرانوالہ کا ذیشان اپنی بھابھی عائشہ بی بی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر واپس آتے ہوئے مرالی والہ میں بلانمبری موٹر سائیکل سوار ایک ڈاکو نے روک کرذیشان سے 16ہزار روپے اور اس کی بھابھی سے آدھاتولہ کے طلائی کانٹے چھین لئے ،تتلے عال میں عبید الرحمن کی موٹر سائیکل نمبری جی اے این889 گھر کے باہر سے چوری ہو گئی، بیگ پور میں نعیم کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی،بھدر کے قاسم علی کے زیر تعمیر سکول سے نامعلوم چور واٹر پمپ،دابڑے ، سیمنٹ5بوری، ایک لاکھ روپے مالیتی بور توڑ دیا،مرالی والہ میں یاسین کے ڈھابہ سے نامعلوم چور 50ہزار روپے مالیتی مشروبات،20ہزار روپے مالیتی سگریٹ او پنی کا پمپ چوری کرکے لے گئے ،تنگ کلاں میں عمران علی کے گھر سے 50ہزار روپے نقدی اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات چوری ہو گئے ،ماڑی بھنڈراں میں شہباز کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے 15ہزار روپے نقدی ،دوتولہ طلائی زیورات چوری کرلئے ،سادھو گورائیہ میں زمیندار بابر کے ڈیرہ سے 16ہارس پاو کا پیٹر انجن چوری ہوگیا،ساتھ والے سرفراز کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری ہوگیا۔