گجرات :پاکستان ویلفیئر یونین ناروے اور چیمبر میں معاہدہ

گجرات :پاکستان ویلفیئر یونین ناروے اور چیمبر میں معاہدہ

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)صدر پاکستان ویلفیئر یونین ناروے میر فضل حسین نے صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری باؤ منیر پشاوری سے ملاقات۔اس موقع پر ایم او یو بھی سائن کیا گیا۔

ملاقات میں 14 اگست کو ناروے میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی اور ناروے میں گجرا ت کی مصنوعات کو متعارف کرانے کے سلسلہ میں بھی بات چیت کی گئی۔ ممتاز پارلیمنٹیرین خالد محمود سے بھی ٹیلی فون پر صدر با ؤ منیر پشاوری کی بات چیت کرائی گئی۔ باؤ منیر پشاوری نے کہا کہ چند سال قبل ناروے میں گجرات چیمبر کی طرف سے صنعتی نمائش لگائی گئی تھی۔ جس سے گجرات کی مصنوعات کو متعارف کرایا گیا۔ میر فضل حسین نے کہا کہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طر ف سے گجرات کی مصنوعات کو ناروے میں متعارف کرانے کے لئے پاکستان ویلفیئر یونین ناروے کے عہدیداران و ممبران بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔ گجرا ت ہمارا اپنا ضلع ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ گجرات کی مصنوعات یورپ میں بھی زیادہ سے زیادہ ایکسپورٹ ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں