کامیابی کیلئے قرآن پاک سے رہنمائی لینا ہوگی :ذاکر نائیک

کامیابی کیلئے قرآن پاک سے رہنمائی لینا ہوگی :ذاکر نائیک

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )عالمی مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اگر دنیا میں میں سرفرازی اور مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپناررخ قرآن پاک کی طرف موڑ لیں ،اس پرفتن اور انتشار سے لبریز دور میں عافیت صرف قرآن پاک کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے میں ہے ،ہرمسلمان کو روزانہ کم ازکم آدھ گھنٹہ قرآن مجیدکو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا چاہیے تاکہ رہنمائی مل سکے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران عدیل بخاری ،شہزاد اسلم ،عامر محبوب ،یاسر عثمان سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان میں جو محبت ملی وہ بھارت سے کئی گنا زیادہ ہے پاکستانیوں کا جذبہ تو باہر دیگر ممالک میں دیکھ چکا ہوں لیکن جب پاکستان آیا تو یہاں ان کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اچھا مسلمان بننے کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل کریں جس کے لیے اپنے اندرجذبہ اخوت پیداکریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ہمیشہ پاکستانیوں سے امید رہتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان قرآن و حدیث کی بدولت عروج پر تھے بدقسمتی سے آج کے حالات برعکس ہیں ،اس کی وجہ قرآن سے دوری ہے ،اگر ہم اپنا رخ قرآن کی طرف موڑ لیں تو دوبارہ عروج پا سکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں