ملکوال:پو لیس مقابلہ ‘اشتہاری دلدار عرف دلداری گرفتار
ملکوال(سٹی رپورٹر) 48سے زائد وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ بین الصوبائی اشتہاری دلدار عرف دلداری زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مانو چک کرمانوالہ ناکہ پر دو موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جان کر روکا تو وہ پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے لگے ، پولیس نے تعاقب کیا تو تھوڑی دور سڑک پر ایک ملزم زخمی حالت میں گرا پڑا تھا جسکے پاس موٹرسائیکل، پسٹل، طلائی زیورات اور 12700 رو پے بھی پڑے تھے ، زخمی ملزم کی شناخت دلدار عرف دلداری کے نام سے ہوئی جو 48سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ عادی مجرم اور اشتہاری بھی ہے ، ملزم پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، جھنگ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال،ملتان، جہلم، گجرات، راجن پور، اٹک، ڈیرہ غازی خان، خوشاب میں چوری، ڈکیتی اور سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ، پولیس تھانہ پھالیہ نے ضروری کارروائی کے بعد ملزم کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال داخل کرا دیا ۔