تتلے عالی:ڈاکوئوں نے ڈرائیور کو لوٹ لیا ،فائرنگ سے ٹرک کا ٹائر برسٹ

تتلے عالی(نامہ نگار )ڈکیتی کی وارداتوں میں رقم وقیمتی سامان لوٹ لیا گیا،گولی لگنے سے ٹرک کا ٹائربرسٹ ہوگیا۔
فرید ٹاؤن کا ڈرائیور سفیا ن گاڑ ی لے کر گوجرانوالہ سے شیخوپورہ کی جانب جا رہاتھا کہ سیم نالہ شمسہ ڈھڈہ کے قریب بغیر نمبر موٹر سائیکل سوار دوڈاکوؤں نے روک کر15ہزار روپے ، موبائل فون،35ہزار روپے کی بیٹری چھین لی ،جاتے ہوئے گاڑی کے ٹائر کو فائرنگ کرکے برسٹ کر دیا،ماڑی نہر کے قریب دوڈاکوؤں نے سعدسے 26ہزار روپے اور طلحہ سے 1170روپے چھین لئے ۔