ریجنل پولیس اور مقامی لیب کے درمیان ٹیسٹوں پر رعایت کا معاہدہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس اور کیپٹل میڈیکل لیب انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔
معاہدے کے تحت کیپٹل میڈیکل لیب میں پولیس جوانوں اور اہلکاروں کو میڈیکل ٹیسٹوں میں خصوصی رعایت فراہم کی جائیگی جبکہ شہدا پولیس کے اہل خانہ کے تمام میڈیکل ٹیسٹ میڈیکل لیب مکمل طور پر فری کرے گی۔اسی سلسلہ میں آر پی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ اور چیف ایگزیکٹو کیپٹل لیب علی حسنین نے معاہدے پر دستخط کئے ۔