علی پورچٹھہ :موٹرسائیکل سے گر کر نوجوان جاں بحق،ایک زخمی
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )موٹرسائیکل سے گر کر نوجوان جاں بحق،ایک زخمی ہو گیا ۔ محمد اشرف کباڑیہ کا بیٹا نوید ساتھی کے ہمراہ ہیڈ قادر آباد سے واپس علی پورچٹھہ آرہا تھا۔۔
کہ قادر آباد کالونی اڈا پر موٹرسائیکل پھسل کر گر گیا اور نوید کا سر پتھر سے جا ٹکرایاجس کے نتیجہ میں وہ جا ں بحق ہو گیا ہے جبکہ ساتھی کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا ۔