سیٹھ اقبال کی طرف سے افطار ڈنرسیاسی اجتماع میں تبدیل

سیٹھ اقبال کی طرف سے  افطار ڈنرسیاسی اجتماع میں تبدیل

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر ) بزنس مین سیٹھ محمد اقبال کاافطار ڈنرسیاسی اجتماع میں تبدیل،مسلم لیگ(ن)پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی کے رہنماوں او سماجی سرکاری اہم شخصیات کی شرکت۔۔

 تفصیلات کے مطابق بزنس مین سیٹھ محمد اقبال جانب سے ان کی رہائش گاہ ماسٹر سٹی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیرخرم دستگیر، سابق ایم پی اے میاں سعود الحسن ڈا ر سٹی صدر پیپلز پارٹی میاں ودود الحسن ڈار، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر طاہر مجید خان، جماعت اسلامی کے ٹکٹ ہولڈر یوسف بٹ، سابق صدرچیمبر شعیب بٹ، سلمان خالد پومی بٹ،نعمان بٹ ، صدر ڈسٹرکٹ بار شرافت علی ناہرہ،ایف بی آرکے میا ں داؤد ڈار و دیگر نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں