کامونکے :فوم تیار کر نے والی فیکٹری میں آ تشزد گی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )دیوان روڈ پر فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا تیار فوم اور سکریپ جل رکھ راکھ ہوگیا۔
دس سے زائد فا ئر ٹینڈر اور 30سے زیادہ ریسکیو1122کے اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شام ایمن آباد دیوان روڈ پر لقمان عرف پولی شیخ کی فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے ڈیڑھ ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے کا تیار فوم اور سیکریپ جل کر خاکستر ہوگیا۔آگ کے شعلے اور دھواں اس قدر تھا کہ دور دور سے لوگ دیکھنے کیلئے پہنچ گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دس فائیر ٹینڈر نے آپریشن میں حصہ لیا اور 30 سے زائد اہلکار آگ بھجانے میں مصروف رہے ۔شدید آگ کی ہیٹ سے اہلکاروں کوریسکیو آپریشن کرنے میں کافی مشکلات پیش آئیں۔کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا گیا۔تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔