ڈپٹی کمشنر حافظ آباد بغیر پروٹوکول رمضان بازار پہنچ گئے

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد بغیر پروٹوکول رمضان بازار پہنچ گئے

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد بغیر پروٹوکول پرائیویٹ گاڑی پر اچانک رمضان سہولت بازار پہنچ گئے ۔

ڈپٹی کمشنر کے رمضان سہولت بازار اچانک پہنچنے پر مارکیٹ کمیٹی کے افسر وں اور د کانداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے چیکنگ کیلئے پرائیویٹ گاڑی پر بغیر پروٹوکول رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آٹا، چینی، گوشت، سبزیوں، پھلوں،کریانہ اور دیگر اشیاء کے اسٹالز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اشیائے خوردونوش کی پرائس لسٹیں دستیابی،کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ رمضان سہولت بازار بند ہونے تک تمام چیزوں کی وافر دستیابی کو موجو ہونا چاہیے تا کہ لوگ زیادہ سے زیادہ سستی اشیا خرید سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف خریداروں سے اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ جس پر انہوں نے سستی اشیا کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں