حافظ آباد:ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ جیل ، 3 قیدیوں کی رہائی کا حکم

حافظ آباد:ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ  جیل ، 3 قیدیوں کی رہائی کا حکم

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ایڈیشنل سیشن جج شہبازحسین کا سول جج علی نقی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کادورہ، معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 3قیدیوں کی رہائی کا حکم دیدیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج شہبازحسین نے دورہ ڈسٹرکٹ جیل کے موقع پر نوعمر وارڈ،خواتین وارڈ کا معائنہ کیا اور جیل کچن میں قیدیوں کی خوراک کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سحری افطاری کاجائزہ لیا اور تسلی بخش قراردیا ،جیل سپرنٹنڈنٹ ملک کامران حیدر اعوان کے اقدامات کوسراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں