9سکولوں کی نامکمل‘زیر التو سکیموں کی تکمیل کیلئے اجلاس

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ و وزیرآباد کے 9سکولوں کی نامکمل، زیر التواء سکیموں کی تکمیل کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فیصل سلطان کے زیرصدارت جائزہ اجلاس، محکمہ ڈویلپمنٹ اور پبلک بلڈنگز حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائمری سکول کرسچین ٹائون وزیرآباد کی سکیم مکمل ہوچکی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی سکیم فوری محکمہ کے سپرد کی جائے تاکہ وہاں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے ۔ فیصل سلطان نے گورنمنٹ ہائی سکول تلونڈی موسیٰ خان، گورنمنٹ پرائمری سکول واہلیانوالی، گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول نتھو سیویا، نوشہرہ ورکاں، گورنمنٹ ہائی سکول سے ہائرسیکنڈری سکول جلھن، ایلیمنٹری سکول گورنمنٹ ہائی سکول نت کلاں اپگریڈیشن کی سکیمیں 19 اپریل تک جبکہ 3 سکیمیں جن میں گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول واہلیانوالی، اپگریڈیشن آف گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹو مڈل سکول رکھ کلاں اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پیر کوٹ وزیرآباد کی از سرنوتعمیر کی سکیمیں 6 سے 8 ہفتے میں مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ٹیکسز کے ان پیسوں کو وسیع تر عوامی مفاد میں خرچ کریں ۔تاکہ کم آمدن و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی تعلیم حاصل کرسکیں۔