پلانٹ فار پاکستان ،پی ایچ اے 4ہزار سے زائد پودے لگائے گی

پلانٹ فار پاکستان ،پی ایچ اے  4ہزار سے زائد پودے لگائے گی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پی ایچ اے پلانٹ فار پاکستان مہم 2025کے حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل ہے اور گرین ایکشن پلان کے تحت گوجرانوالہ کے مختلف مقامات پر 4 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر سٹال لگا کر شہریوں میں 5ہزار پودوں کی مفت تقسیم بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے نے افسروں میں ذمہ داریاں تفویض کردیں۔ڈی جی پی ایچ اے نعمان حفیظ کلیر نے کہا کہ گوجرانوالہ کو سرسبز و شاداب بنا کر عوام کو صحت مندانہ ماحول و تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے پی ایچ اے رات دن مصروف عمل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں