کامونکے :میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو لوٹ لیا

کامونکے :میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو لوٹ لیا

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ شام سادھوکی کا حسن اور اُسکا بھائی حیدر گھوماں روڈ پر واقع اپنی حویلی میں موجود تھے کہ۔۔۔

اس دوران تین ڈاکو اندر گھس کر اُن سے پچاس ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔بلال پارک کے عدنان اور اُسکے دوست شاہد سے جی ٹی روڈ کچہری کے قریب دو ڈاکو تراسی ہزارروپے ،دو موبائل فون اور ساڑھے چار سو ریال چھین کر فرار ہوئے جبکہ بلال پارک کے غلام عباس سے دو ڈاکو ڈیرہ امیر افضل کے قریب پینتالیس ہزارروپے اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ نواحی گاؤں بھروکی کا انتظار گھرکے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا جسے چور لے گئے ۔گوجرانوالہ کی آمنہ کا پرس مین بازار کامونکے سے چوری ہوگیا جس میں تیرہ ہزارروپے اور قیمتی کارڈز تھے ۔رضا آباد کے مبارک علی کی حویلی سے چور ٹوکہ مشین،بجلی کی موٹر،ڈرم اور دیگر آہنی سامان چوری کرکے لے گئے ۔سادھوکی میں بابر کی فیکٹری سے اے سی اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا جبکہ خانیوال کے بلال اور اُسکے دوست کی موٹر سائیکلیں موضع سالار منہیس کے نزدیک سے چور لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں