مٹھائی، عید کیک اور پھیونیوں کی قیمت میں اضافہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید الفطر قریب آتے ہی شہریوں کی طرف سے مٹھائی، عید کیک اور پھیونیوں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔۔۔
جس کے باعث شہر کی سویٹ شاپس،بیکریوں پر رات گئے تک رش رہنے لگا جبکہ دکانداروں نے بھی قیمت میں اضافہ کر دیا،مختلف بیکریوں پر عید کیک 900روپے فی پاؤنڈ سے 1400روپے فی پاؤنڈ جبکہ مٹھائی900 سے 1400روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ۔